• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

چیچہ وطنی: ماں نے 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شائع January 18, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک ماں نے اپنے 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کسوال پولیس نے بتایا کہ ماں نے تینوں بچوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا، مقتولہ کا شوہر سے اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ماں اور بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے بچوں میں 9 سالہ علیشاہ، 6 سالہ سعدیہ اور 2 سالہ فرقان شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024