• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ثانیہ سعید کی آوارہ کتوں کی دیکھ بھال کرنے کی اپیل

شائع January 17, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ ثانیہ سعید کی آوارہ کتوں کی دیکھ بھال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بعض افراد نے ان کی بات سے اتفاق تو بعض نے ان سے اختلاف کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ لوگوں سے اپیل کرتی دکھائی دیں کہ وہ گلے اور محلوں میں بھوکے پھرنے والے آوارہ کتوں کا خیال کیا کریں، انہیں کھانا وغیرہ دے دیا کریں۔

اداکارہ نے مختصر ویڈیو میں مثال دی کہ اگر وہ خود کئی دن سے بھوکی ہوں گی اور لوگ ان سے اچھائی کی امید رکھیں تو یہ ناممکن ہوگا، وہ بھی بھوک کے مارے کسی نہ کسی کو کاٹیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر کیوں لوگ گلی اور محلوں میں کئی دن سے بھوکے پھرنے والے آوارہ کتوں سے ناراض رہتے ہیں، انہیں کیوں مارتے ہیں، ان کے لیے وہ کھانا وغیرہ کیوں نہیں رکھتے؟

ثانیہ سعید نے مثال دی کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو اپنے بڑوں سے یہ کہاںیاں سنتی تھیں کہ پرندوں کے لیے چھت کے اوپر دانا اور پانی رکھا کریں اور روٹی بناتے وقت ایک زیادہ بنائیں تاکہ گلی میں پھرنے والے آوارہ کتے کو دی جا سکے۔

اداکارہ کے مطابق ہر کسی نے نہ جانے کتنے ایسے سبق پڑھے جن میں پرندوں کے لیے دانا پانی اور کتوں کے لیے روٹی اور کھانا رکھنے کی باتیں تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔

ثانیہ سعید نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھر میں روٹی بناتے وقت ایک روٹی گلی میں پھرنے والے آوارہ کتے کے لیے زیادہ بنایا کریں، ان کا کوئی قصور اور جرم نہیں، ان کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔

اداکارہ کی جانب سے آوارہ کتوں کی دیکھ بھال کرنے کی اپیل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اسے دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں متعدد صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا جب کہ بعض نے لکھا کہ اس ملک میں انسان ہی بھوکے مر رہے ہیں تو جانوروں کے لیے کہاں سے کھانا رکھا جائے گا؟

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024