• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ پر زارا نور عباس بولی وڈ اسٹارز پر برس پڑیں

شائع January 17, 2024
فائل فوٹو: کینوا
فائل فوٹو: کینوا

ایک روز قبل بولی وڈ کی جلد ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور زارا نور عباس نے بولی وڈ کے سُپر اسٹار ہریتک روشن، دپیکا پڈوکون اور بولی وڈ فلم انڈسٹری پر سخت تنقید کردی۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر بولی وڈ اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہریتھک روشن کو یہ کہتے سننا کہ بھارت کشمیر کا مالک ہے اور پاکستان نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے، انتہائی مضحکہ خیز بات ہے، کیا کوئی کشمیریوں سے پوچھنا چاہے گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ کشمیر ایک آزاد ریاست ہے، بھارت کشمیریوں کو غلام بنانے کے بجائے آگے بڑھ جائیں، اب یہ داستان بہت پرانی ہوچکی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’یہ بات ذہن سے نکال لیں کہ آپ لوگ پاکستان پر قبضہ کریں گے یا پاکستان انڈیا پر قبضہ کرے گا، آخر کار ہم سبھی برصغیر کا حصہ ہیں‘۔

زارا نور عباس نے کہا کہ حب الوطنی پر مبنی فلمیں کسی دوسرے ملک کو نیچا دکھائے بغیر بھی بنائی جاسکتی ہیں۔

زارا نور عباس کے علاوہ عدنان صدیقی اور ہانیہ عامر نے بھی سخت ردعمل اپنایا، اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ بہت دکھ اور افسوس ہوا کہ آج کے دور میں بھی ایسے فنکار موجود ہیں جو سنیما کی طاقت سے واقف ہونے کے باوجود ایسے پروجیکٹس کا حصہ ہیں جس سے دو ممالک کے درمیان نفرت اور لڑائی میں اضافہ ہو، مجھے ان فنکاروں پر افسوس ہوتا ہے جو اپنے فن کو ایک میڈیم سمجھ کر اس خلا کو پٌورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، بہت افسوس ہوا۔’

اداکارہ عدنان صدیقی نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا وقت بھی تھا جب بھارت اور پاکستانی سنیما میں محبت اور امن تھا، بولی وڈ اب نفرت سے بھری کہانیاں سنانے کی حد تک رہ گیا ہے جہاں وہ ہمیں ولن کے طور پر پیش کررہا ہے۔’

اداکار نے فائٹر ٹریلر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی پسندیدگی کے باوجود یہ مایوس کن ہے، فن کی کوئی حد نہیں ہے، اسے محبت اور امن کے لیے استعمال کریں، سیاست کی شکار دونوں ممالک کی قومیں بہتر کی مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوٹیوب پر جاری 3 منٹ 9 سیکنڈ دورانیہ کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں فلم میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

ٹریلیر میں دکھایا گیا کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین فضائیہ پاکستان کے خلاف ایک آپریشن کا منصوبہ بناتی ہے، فلم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے علاوہ اس میں پاکستان مخالف مواد کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ ٹریلر میں ’بھارت کا کشمیر‘ اور ’بھارت نے پاکستان پر قبضہ کرلیا‘ جیسے متنازع ڈائیلاگ شامل کیے گئے جس پر پاکستانی شائقین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024