کراچی سے لاپتا 2 لڑکیوں کی بازیابی کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع
کراچی سے لاپتا ہونے والی 2 لڑکیوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پولیس نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں لڑکیوں کے اغوا میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ماریہ اور حفصہ کی بحفاظت بازیابی پر اظہارِ اطمینان کیا۔
دریں اثنا جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے اغوا میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔