• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:43pm Maghrib 6:39pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:47pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:43pm Maghrib 6:39pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:47pm

بلوچستان: کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، متعدد افراد زخمی

شائع January 17, 2024
اندھیرے کے باعث ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا—فائل فوٹو: کنور فہیم
اندھیرے کے باعث ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا—فائل فوٹو: کنور فہیم

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق بیلہ کے قریب ولپٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی سلیپر کوچ جانور کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پہ جائے وقوع پر پہنچ گئیں، کوچ الٹنے اور اندھیرے کے باعث ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025