• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہونے والا شوہر خوبصورت ہو لیکن مجھ سے زیادہ پیارا نہ ہو، یمنیٰ زیدی

شائع January 16, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ہونے والے شریک حیات کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں خوبصورت شوہر ملے لیکن وہ ان سے زیادہ پیارا نہ ہو۔

یمنیٰ زیدی کی وائرل ہونے ایک ویڈیو میں انہیں ہونے والے شریک حیات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو ایک کامیڈی شو کی ہے، جس میں یمنیٰ زیدی حال ہی میں پیش ہوئی تھیں، وہاں ان سے ہونے والے شریک حیات سے متعلق بھی پوچھا گیا تھا۔

ہونے والے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں اچھے دل کا ذہین شخص ملے، جن کے ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں اور وہ ان سے محبت کرے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کے خدو خال والے مرد سے شادی کرنا چاہیں گی، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر خوبصورت ہو۔

اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ خوبصورت مرد کی کچھ مثالیں دیں تو انہوں نے ہولی وڈ اداکار ٹام کروز کا نام لیا اور کہا کہ جس طرح وہ خوبصورت ہیں اور ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں، اسی طرح کا کوئی شخص ہونا چاہئیے۔

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ انہیں ٹام کروز بطور ہیرو اور اداکار بہت پسند ہیں، وہ ان کی بڑی مداح ہیں لیکن وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا ہونے والا شوہر بھی ایسا ہی ہو جو سب کو پیارا لگے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر خوبصورت ہو لیکن ساتھ ہی ان کی خواہش ہے کہ وہ ان سے زیادہ پیارا اور معصوم نہ ہو۔

اداکارہ کی جانب سے ہونے والے شوہر سے متعلق کہی گئی باتوں پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ انہیں ان جیسا ہی پیارا شخص ملے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024