• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:41pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:48pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:41pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:48pm

3 بچوں کی ماں کو 10 تولہ سونا دینے میں کیا مسئلہ ہے، ساس کی بہو کے خلاف اپیل خارج

شائع January 16, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بہو کو 10 تولہ سونا دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ساس کی اپیل خارج کردی۔

ساس صبحیہ خانم نے سابقہ بہو سعدیہ نورین کو 10 تولہ سونا دینے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ رجوع کیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس کیس میں دونوں اطراف خواتین کیوں ہیں؟ ساس کا اس کیس سےکیا تعلق ہے؟۔

وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ یہ جھگڑا ساس اوربہو کے درمیان ہی ہے جس میں تنازع بھی دس تولہ سونے کا ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بہو کو طلاق ہو چکی ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی طلاق ہو چکی اور تین بچے بھی ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ حق مہر کتنا تھا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ حق مہر دو ہزار روپے تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تین بچوں کی ماں کو دس تولہ سونے دینے میں کیا مسئلہ ہے اور ساس صبحیہ خانم کی اپیل خارج کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 18 اپریل 2025
کارٹون : 17 اپریل 2025