مسلم لیگ (ن) نے معاشی بحالی کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی
مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں کامیابی کے نتیجے کی صورت میں معاشی بحالی کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے اور مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غور کیا۔
ترجمان (ن) لیگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملک کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کے خاتمے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کر لیے گئے ہیں۔
اجلاس میں زراعت، صنعت، آئی ٹی کی ترقی کے لیے مراعات پر مبنی پیکج بھی تیار کیے گئے۔
اسی طرح سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے پالیسی نکات مرتب کر لیے گئے۔