• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نادیہ حسین کا اپنے ساتھ ہونے والے ہراسانی کے دو واقعات کا انکشاف

شائع January 15, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین نے ماضی میں اپنے ساتھ ہونے والے دو خوفناک واقعات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ایک لڑکے نے انہیں ہراساں کیا، پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی تھی۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں اپنے ساتھ ہونے والے خوفناک واقعات کا ذکر کیا۔

نادیہ حسین کے مطابق ایک واقعہ ان کے ساتھ شادی سے قبل اس وقت ہوا جب وہ ماڈلنگ انڈسٹری میں نئی آئی تھیں جب کہ دوسرا واقعہ شادی کے بعد پیش آیا۔

ماڈل کے مطابق شادی سے قبل سی ویو کے علاقے میں جہاں ان کی رہائش گاہ تھی، وہیں لینڈ کروزر پر سوار لڑکے نے ان کا پیچھا کیا اور وہ اس سے بچنے کے لیے گاڑی کو یہاں سے وہاں گھماتی رہی۔

میک اپ آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ کافی دیر کے بعد بلآخر انہیں ایک جگہ پولیس کی موبائل نظر آگئی، جہاں انہوں نے اپنی کار روک پولیس کو بتایا کہ گاڑی پر سوار لڑکا ان کا پیچھا کر رہا ہے اور یہ کہ ان کا پیچھا کرنے والا لڑکا بھی ان کے رکنے پر رک گیا۔

نادیہ حسین نے دعویٰ کیا کہ ان کی شکایت پر جب پولیس والا لینڈ کروزر والے لڑکے کے پاس گیا تو اس کے ساتھ ہاتھ ملاکر انہیں ہاتھ جوڑنے لگا اور ان سے ہنس ہنس کر بات کرنے لگا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پولیس والے کا رویہ دیکھ کر وہ مزید خوف زدہ ہوگئیں اور وہاں سے گاڑی بھگا کر گھر آگئیں لیکن لڑکا بھی ان کےپیچھے پیچھے آگیا اور پھر وہاں انہوں نے اپنے نجی محافظوں کو قصہ بتایا، جس کے بعد لڑکا کچھ دیر کے بعد بات کو سمجھ کر وہاں سے چلا گیا۔

نادیہ حسین نے ایک اور واقعہ بتایا اور کہا کہ دوسرا واقعہ ان سے شادی کے بعد ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار ان کےپیچھے ایک موٹر سائیکل سوار لڑکا پڑا اور انہیں کافی دیر تک گھورتا رہا۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ لڑکے نے انہیں گھورنے کی حد کردی، ان کے قریب آکر انہیں فلائنگ بوسے دینے لگا جب کہ انہیں گندے گندے ہاتھ کے اشارے بھی کرنا لگا۔

ماڈل کے مطابق لڑکے کے مسلسل گھورنے اور گندے اشاروں کے بعد ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے موٹر سائیکل سوار کو کار کے دروازے سے دھکا دے کر اپنی جان چھڑائی اور وہاں سے فرار ہوگئیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جس وقت موٹر سائیکل سوار لڑکے نے ان کا پیچھا کیا، تب انہوں نے تمیز دار لباس پہن رکھا تھا اور وہ کار میں تھی لیکن اس باوجود لڑکے نے ان کا پیچھا کرکے انہیں ہراساں کیا۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار لڑکے نے انہیں 15 سال قبل ہراساں کیا تھا جب کہ دوسرا واقعہ ان کے ساتھ کئی سال قبل اس وقت پیش آیا تھا جب وہ ماڈلنگ انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024