• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ٹی آئی سے فیلڈ ہی چھین لی گئی ہے،لطیف کھوسہ

شائع January 15, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے فیلڈ ہی چھین لی گئی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلا پی ٹی آئی سے نہیں چھینا گیا بلکہ عوام سے حق رائے دہی چھینی گئی، ہم 25 کروڑ عوام سے رجوع کریں گے، ہم نے لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست واپس لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو کیتلی، کسی کو چمٹا دے کر جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا، بلے کا نشان واپس لے کر 220 ممبران کو ہم سے چھین لیا گیا، بانی پی ٹی آئی جس کو کہیں گے اس ہی امیدوار کو ووٹ پڑے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم صبح سے شام تک عدالتوں میں ہی پیش ہوتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024