• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

میرے سب سے اچھے دوست بھارت میں ہی ہیں، عمران عباس

شائع January 15, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی میں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے والے پاکستانی اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ان کے سب سے بہترین دوست پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں ہیں۔

عمران عباس بولی وڈ فلموں اے دل ہے مشکل، جانثار اور کری ایچر 3 ڈی سمیت دیگر فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے متعدد بھارتی ٹی وی ٹاک شوز میں بھی شرکت کی تھی۔

علاوہ ازیں عمران عباس کی بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت میں کام اور وہاں رہنے کے دوران ہونے والی دوستیوں سے متعلق کھل کر باتیں بھی کیں۔

عمران عباس نے کہا کہ اگرچہ بھارت کو ہمارا دشمن ملک سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے آباؤ و اجداد وہیں سے آئے تھے اور وہاں رہنے والے کتنے ہی افراد کے والدین یہاں سے وہاں گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کے دوران ممبئی میں رہتے ہوئے انہیں ایسا لگا کہ وہ کراچی میں ہی رہ رہی ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہاں رہتے ہوئے انہوں نے وہاں کے ماحول کو پاکستان سے مختلف پایا۔

عمران عباس نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے سب سے بہترین دوست بھی بھارت میں ہی ہیں۔

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی ان کے بہت اچھے دوست ہیں جب کہ آنجھانی بونی کپور کی سابق اہلیہ مونا کپور ان کی راکھی بندھی بہن ہیں اور دیگر اداکار بھی ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ممبئی جاکر انہوں نے وہاں بہت سارے دوست بنائے اور وہاں جاکر انہیں کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024