• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اسٹاک ایکسیچنج میں مثبت رجحان مندی میں تبدیل

شائع January 15, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا تھا، جو برقرار نہ رہ سکا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 497.88 پوائنٹس یا 0.77 فیصد بڑھ کر 65 ہزار 135 تک جا پہنچا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان تبدیل ہوگیا اور انڈیکس 368 پوائنٹس یا 0.57 فیصد تنزلی کے بعد 64 ہزار 269 کی سطح پر آگیا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 637 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024