• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی میں 10 ہزار ایکڑ پر صنعتی زون بنانے کا فیصلہ، 20 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کی امید

شائع January 14, 2024
گوہر اعجاز نے ملک چلانے کے لیے بیرونی ذرائع پر انحصار اور پالیسی سازی میں کاروباری برادری کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
گوہر اعجاز نے ملک چلانے کے لیے بیرونی ذرائع پر انحصار اور پالیسی سازی میں کاروباری برادری کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی حکومت نے کراچی میں 10 ہزار ایکڑ پر مشتمل وسیع صنعتی زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں چین کی اندسٹری کو شفٹ کیا جائے گا جب کہ منصوبے سے بیس لاکھ لوگوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔

وفاقی وزیر تجارت وصنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانچ سال میں ملکی ایکسپورٹ کو سو ارب ڈالر تک لینے جانے کا ہدف رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے تین ارب ڈالر کے رول اوور کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام سے درخواستیں کر رہا ہے جب کہ وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستانیوں نے تو وہاں 10 ارب ڈالر کی پراپرٹی خریدی ہے۔

انہوں نے ملک چلانے کے لیے بیرونی ذرائع پر انحصار اور پالیسی سازی میں کاروباری برادری کی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024