• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

شائع January 13, 2024
علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے — فائل فوٹو
علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے — فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے۔

شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں دہشت گرد کمانڈر تبسم عرف قادرمان اور ساتھی ساجد عرف سرکندی ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں سے بھتہ خوری اور ان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والوں کو مطلوب تھے۔

آئی سی پی آر نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024