• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خواہش ہے جیسے والد ہیں، اتنا اچھا شوہر ملے، مومنہ اقبال آبدیدہ ہوگئیں

شائع January 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ مومنہ اقبال اپنی شادی اور ملک میں بڑھتی ہوئی طلاقوں پر بات کرتے ہوئے ٹی وی شو کے درمیان آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں وصی شاہ کے پروگرام میں شرکت کی تھی، جہاں وہ شادیوں، تعلقات اور طلاقوں پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

مومنہ اقبال اپنے والدین کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے اس وقت آبدیدہ ہوگئیں جب انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ان کے ہونے والے شریک سفر میں ان کے والد جیسی خوبیاں ہوں۔

اداکارہ نے بات کرتے ہوئے والد کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ ان کی والدہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے والد کو بھی ایسا ہی داماد ملے، جیسے وہ خود ہیں۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ جب ان کی شادی ہو تو ان کے والد کو ایسا ہی داماد ملے، جیسے وہ خود ہیں، جیسے وہ خود اپنی شریک حیات کا خیال رکھتے ہیں۔

اسی دوران مومنہ اقبال آبدیدہ ہوگئیں اور خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں ان کے والد جیسا ہی مرد شادی کے لیے ملے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے طلاق کے بعد ایک دوسرے پر تنقید کرنے والی شخصیات اور عام افراد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے کیوں کہ طلاق سے قبل ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد عام طور پر لڑکے اپنی سابق بیوی کی برائیاں کرتے ہیں، اس وقت وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے اس ہی لڑکی کے ساتھ بہت سارا وقت بھی گزارا تھا۔

مومنہ اقبال کے مطابق وہ جب طلاق یا تعلقات ختم ہونے کے بعد لڑکے اور لڑکیوں کو ایک دوسرے پر سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے دیکھتی ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے، ان سےیہ چیزیں برداشت نہیں ہوتیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024