• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شادی کے بعد خاتون اپنے بارے میں نہیں سوچتی، کنزہ رزاق

شائع January 13, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ کنزہ رزاق کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے خاتون والدین اور بہن، بھائیوں جب کہ شادی کے بعد شوہر اور اس کے خاندان سے متعلق سوچتی ہے، اس لیے اسے اپنی ذات کے لیے وقت ہی نہیں ملتا۔

ماڈل و اداکارہ نے فوچیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں شادی اور کیریئر میں رکاوٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ اگرچہ شادی براہ راست رکاوٹ نہیں بنتی لیکن خواتین پر ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔

کنزہ رزاق نے دلیل دی کہ عورت جب بیٹی ہوتی ہے تو ان سے اہل خانہ کی مختلف امیدیں اور توقعات وابستہ ہوجاتی ہیں، پہلے وہ چھوٹی ہوتی ہے تو بہن اور بھائیوں کے ساتھ ہوتی ہے، پھر والدین کے قریب آجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون جب پڑھ لکھ کر نوکری کرنے کی عمر کو پہنچتی ہے تو وہ لڑ جھگڑ کر والدین سے ایک چانس مانگتی ہے اور درحقیقت پروفیشنل لائف میں جانے سے ہی خاتون بہت کچھ سیکھتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ملازمت اور کام کے دوران کا وقت ہی خاتون کو بہت ساری چیزیں سکھا رہا ہوتا ہے اور اس کی ذہنی تربیت بھی ہو رہی ہوتی ہے لیکن اسی وقت میں شادی کرنے سے وہ سلسلہ ختم ہوجاتا ہے۔

ان کے مطابق پروفیشنل لائف کا وقت ہی دراصل خاتون کا اپنا وقت ہوتا ہے، اسی میں ہی وہ خود کو سمجھتی ہے لیکن اگر اس کی شادی کرادی جائے تو پھر وہ اپنے بارے میں نہیں بلکہ شوہر اور اس کے خاندان کے بارے میں سوچنے لگتی ہے۔

کنزہ رزاق کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل خاتون والدین، بہن اور بھائیوں اور شادی کے بعد شوہر اور اس کے خاندان سے متعلق سوچتی ہے، اس کی اپنی کوئی زندگی اور وقت نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ اب تھوڑی بہت تبدیلی آ چکی ہے، شادی کے بعد بھی شوہر خواتین کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن اس کی شرح بہت کم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024