• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پراٹھا بنانے کی پوسٹ پر بشریٰ انصاری کو تنقید کا سامنا

شائع January 12, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ، گلوکارہ و پروڈیوسر بشریٰ انصاری کی جانب سے انسٹاگرام پر کچن میں کھچوائی گئی اپنی تصویر شیئر کرنے اور پراٹھے بنانے کی کوشش کرنے کی پوسٹ شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے کچن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پراٹھا بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے اور ان کی پراٹھے بنانے کی ویڈیو دیکھنے کا کہا۔

تاہم صارفین نے ان کی ویڈیو دیکھنے کے بجائے ان کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں طعنے دیے کہ اتنی بڑی عمر ہوجانے کے باوجود تاحال انہیں پراٹھا بنانے نہیں آیا۔

بعض صارفین نے ان کی پوسٹ پر قدرے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس عمر میں بھی پراٹھا بنانا نہیں آ رہا جب کہ بعض افراد نے انہیں عمر کے طعنے بھی دیے کہ وہ انہیں دیکھ دیکھ کر بوڑھے ہوگئے لیکن وہ بوڑھا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔

بعض افراد نے نشاندہی کی کہ بشریٰ انصاری نے لکھا ہے کہ وہ پراٹھا بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں پراٹھا بنانا نہیں آتا۔

بعد ازاں بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ہی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنا تیار کردہ پراٹھا کھاتی دکھائی دیں۔

پراٹھا کھانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ان پر تنقید کرنے والے لوگ اگر تھوڑی سے زحمت کرکے یوٹیوب پر ان کی پراٹھا بنانے کی ویڈیو دیکھ لیتے تو بات کو سمجھ جاتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

اداکارہ کی جانب سے یوٹیوب پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہیں آلو کا پراٹھا بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024