• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

مہوش حیات اور علی رحمٰن کی فلم دغاباز دل عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان

شائع January 12, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

فلم ساز وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی پانچویں فلم رواں برس عید الفطر پر ریلیز کریں گے۔

شازیہ وجاہت اور اداکار علی رحمٰن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں نئی فلم سے متعلق اعلان کیا گیا۔

جاری کی گئی ویڈیو میں علی رحمٰن، مومن ثاقب، شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف کو فلم کی کہانی اور کرداروں پر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں مومن ثاقب فلم ساز سے اپنے روایتی انداز میں پوچھتے ہیں کہ فلم کی ہیروئن کون ہیں، جس پر وہ سب کمرے کے دروازے کی طرف دیکھتے ہیں، جہاں سے مہوش حیات دکھائی دیتی ہیں۔

مہوش حیات مختصر ویڈیو میں کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ جلد ہی آ رہی ہیں۔

فلم پروڈیوسر اور اداکار کی جانب سے ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے ساتھ ہی بتایا گیا کہ تمام اداکار آنے والی فلم دغاباز دلبر میں دکھائی دیں گے۔

پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ فلم کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا، تاہم فلم کی کہانی کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

تاہم فلم کے نام سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ اس کی کہانی رومانٹک کامیڈی ہوگی اور مہوش حیات کو ممکنہ طور پر دو افراد سے محبت کرتے دکھایا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024