• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

انتخابات کا بروقت انعقاد: تحریک انصاف، پیپلز پارٹی کا سینیٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

شائع January 11, 2024
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے دیگر اراکین سے ریکوزیشن پر دستخط لیے — فائل فوٹو: اے پی پی
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے دیگر اراکین سے ریکوزیشن پر دستخط لیے — فائل فوٹو: اے پی پی

انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ایک پیج پر آگئیں اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے دیگر اراکین سے ریکوزیشن پر دستخط لیے، جس میں عام انتخابات کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دونوں جماعتوں نے ریکوزیشن میں سینیٹ کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریکوزیشن میں علی ظفر نے کہا کہ پاکستان جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے ملک میں سیاسی بے یقینی کا متحمل نہیں ہو سکتا اور آئین کے آرٹیکل 224 (2) کے تحت عام انتخابات 90 دن کے اندر کرائے جائیں۔

یاد رہے کہ 5 جنوری کو سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

ایوان بالا میں قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے اور کورم پورا نہیں تھا۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیز نے ریلیوں پر حملوں کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا تھا کہ کورونا کا معاملہ بھی اس وقت ہے، 8 فروری کو انتخابات ملتوی کرنے چاہئیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025