• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا، چیئرمین پی ٹی آئی

شائع January 11, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دیا جائے، الیکشن کمیشن عدالتی حکم کا احترام کرے اور اس پر لازم ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے الگ ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نیب کا ٹرائل تیزی چلایا جارہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی سماعتوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے، ایسے ہی نیب کورٹ کے ٹرائل کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے، آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا اور آج کی تاریخ میں ہی انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے جبکہ تین، چار روز میں انتخابی مہم کا بھی آغاز کرنے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025