• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس، خیبرپختون خوا، سندھ کیلئے ٹکٹوں کے اعلان کا امکان

شائع January 11, 2024
—فائل فوٹو: سوشل میڈیا
—فائل فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف زیر صدارت پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس جاری ہے جس کے دوران خیبرپختون خوا اور سندھ کے لیے پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

پارٹی کا اہم اجلاس جاتی امرا میں منعقد کیا گیا ہے جس میں پارٹی کی جانب سے خیبرپختون خوا اور سندھ کے لیے انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) نے بقیہ حلقوں میں اپنے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیل کے چیئرمین اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، وہ اپنے ٹکٹس پارٹی دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، گوجرانوالا، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا اور دیگر اضلاع کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیل کے چیئرمین اسحٰق ڈار نے ٹکٹوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 50 سے ملک سہیل، این اے 51 سے راجا اسامہ سرور کو ٹکٹ جاری کیے گئے، این اے 52 سے راجا جاوید اخلاص،این اے 53 سے راجا قمر الاسلام ، این اے 55 سے ملک ابراراحمد، این اے 56 سے حنیف عباسی، این اے57سےدانیال چوہدری، این اے58سے طاہراقبال ، این اے59 سے سردار غلام عباس کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

اس کے علاوہ این اے 62 چوہدری عابدرضا، این اے 63 غضفر علی گل، این اے 65 چوہدری نصیر احمد سدھو، این اے 66 چوہدری نثار چیمہ، این اے67سائرہ افضل تارڑ،این اے68مشاہدرضا،این اے69ناصراقبال بوسال کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

این اے70 چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 خواجہ آصف، این اے 72علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار اور این اے 74 رانا شمیم احمد خان، این اے 75چوہدری انورالحق، این اے76احسن اقبال،این اے77سےچوہدری بشیرورک، این اے78خرم دستگیر، این اے 79 ذوالفقار بھنڈر، این اے 80 شاہد عثمان، این اے81 اظہرقیوم مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

نارووال سے دانیال عزیز اور گجرات سے چوہدری جعفراقبال کو ٹکٹ نہیں دیاگیا۔

ضلع ملتان

مسلم لیگ ن نے ضلع ملتان کی 4 قومی اور 8 صوبائی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس کا بھی اعلان کردیا، این اے 148سے احمد حسین ڈیہڑ،این اے 151 سے عبدالغفار ڈوگر کو پارٹی ٹکٹ مل گیا

این اے 152 سے جاوید علی شاہ،این اے 153 سے جاوید علی شاہ، پی پی 214 سے شہزاد مقبول بھٹہ پی پی 215 سے شاہد محمود خان، حلقہ پی پی 218 سے سلمان نعیم ن لیگ کے امیدوار ہونگے۔

پی پی 219 سے ڈاکٹر اختر ملک اور پی پی 220 سے رائے منصب، پی پی221 سے طارق عبدﷲ اور پی پی 222 سے رانا اعجاز نون، پی پی 223 سے مہدی عباس لنگاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔

گجرانوالہ ڈویژن

مسلم لیگ ن نےگجرانوالہ ڈویژن کے 29 صوبائی اسمبلی کےٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کیا، گجرانوالہ ڈویژن کےصوبائی اسمبلی کےحلقہ پی پی40 سےحمیدہ میاں41سےطارق یعقوب کو ٹکٹ جاری کیا۔

پی پی 42 سےخالد محمود رانجھا، 43 سےچوہدری اخترعباس بونسل، پی پی 44سےآصف اقبال45سےطارق سبحانی ،47منشااللہ بٹ اور پی پی48 سےرانا لیاقت علی، پی پی 49 سے رانامحمد افضل اور پی پی 50 سے چوہدری نوید اشرف، پی پی 51 سے ذیشان رفیق اور پی پی 52 سے چوہدری ارشد جاوید، پی پی 53 سے رانا عبدالستار جبکہ پی پی 54 سے احسن اقبال مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔

پی پی 56 سے ممنان خان اور 57 سے خواجہ محمد وسیم، پی پی 58 سے بلال اکبر خان اور پی پی 59 بلال فاروق تارڑ، پی پی 27 سے محمد حنیف ملک اور پی پی 28 سے شبیر احمد، پی پی 29 سے نواز زادہ حیدر مہدی جبکہ پی پی 30 سے میجر ریٹائرڈ موئیں نواز وڑائچ ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ضلع ساہیوال

ساہیوال ضلع بھر میں ن لیگ نے قومی و صوبائی امیدواروں کے ٹکٹ کا اعلان کیا، این اے 141 میں ن لیگ کے امیدوار سابقہ ایم این اے پیر عمران شاہ ، پی پی 198 میں سابقہ ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ کو ٹکٹ جاری کیے۔

پی پی 199 میں ملک ندیم کامران کے بیٹے ملک قاسم ندیم، این اے 142 میں سابقہ ایم این اے چوہدری محمد اشرف، پی پی 200 میں سابقہ ایم پی اے ملک ارشد ، پی پی 201 میں سابقہ ایم پی اے نوید اسلم لودھی ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024