• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عام انتخابات: ایم کیو ایم کا کراچی سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

شائع January 11, 2024
مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار دو دو حلقوں سے میدان میں اتریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار دو دو حلقوں سے میدان میں اتریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

ایم کیو ایم (پاکستان) نے عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے پارٹی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار این اے 241 اور این اے 244 سے جبکہ مصطفٰی کمال حلقہ این اے 242 اور این اے 247 سے الیکشن لڑیں گے۔

ہمایوں عثمان این اے 243 سے، حفیظ الدین حلقہ این اے 245 سے اور امین الحق حلقہ این اے 246 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

آسیہ اسحٰق حلقہ این اے 232 ڈسٹرکٹ کورنگی سے، جاوید حنیف این اے 233 سے اور ابو بکر این اے 234 سے الیکشن لڑیں گے۔

اقبال محسود این اے 235 سے اور حسان صابر حلقہ این اے 236 سے جبکہ روؤف صدیقی حلقہ این اے 237 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

صادق افتخار این اے 238 سے اور ارشد ووہرہ این اے 240 سے الیکشن لڑیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024