• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

عثمان خواجہ فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ڈٹ گئے، جوتوں اور بیٹ پر فاختہ کی تصویر آویزاں

شائع January 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی جاری رکھی ہوئی ہے، بگ بیش لیگ کے دوران بھی جوتوں اور بیٹ پر امن کی علامات نمایاں کردیں۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے جارہے بیگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے عثمان خواجہ نے پرتھ سکارچرز کے خلاف بیٹنگ کررہے تھے۔

میچ کے دوران عثمان خواجہ نے جوتوں اور بیٹ پر زیتون کی شاخ اور فاختہ کی تصاویر آویزاں کیں، جس پر آئی سی سی نے پابندی عائد کی تھی۔

آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایسا کرنے سے منع کردیا تھا۔

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے عثمان خواجہ کو اجازت دے دی تھی، تاہم گورننگ باڈی نے انہیں کھیل کے دوران ایسی تصاویر آویزاں کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، البتہ بی بی ایل پر آئی سی سی کا کوئی کنٹرول نہیں ہے کیونکہ یہ ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے۔

عثمان خواجہ کے بلے کے عقب میں فاختہ کی تصاویر آویزاں تھی، لیکن بدقسمتی سے چوتھی گیند پر شاٹ لگانے کے دوران بیٹ ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے انہیں دوسرا بیٹ استعمال کرنا پڑا۔

اس سے قبل دسمبر 2023 میں پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلین اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ پر فرد جرم عائد کی تھی۔

اسی ٹیسٹ سیریز میں عثمان خواجہ نے پریکٹس سیشن کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے خصوصی جوتے پہن کر شرکت کی تھی جس پر ’آزادی انسانی حق ہے‘ اور ’تمام انسانی جانیں برابر ہیں‘ جیسے نعرے درج تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024