• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

یمن کے حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی جہاز پر حملہ

شائع January 10, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کی معاونت کرنے والے امریکی بحری جہاز پر بحیرہ احمر میں حملہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حوثیوں کے ترجمان یحییٰ ساری نے بدھ کو اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں بتایا کہ ہم نے اسرائیل کی معاونت کرنے والے امریکی بحری جہاز پر بیلسٹ، ڈرون اور بحری میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حملے میں جہاز کو کسی قسم کا نقصان پہنچا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی امریکی حملے کا ردعمل ہے جس کے نتیجے میں 10 حوثی مارے گئے تھے۔

جرمنی نے حوثیوں کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ظاہر کرتے ہیں کہ حوثی واضح طور پر بین الاقوامی تجارتی جہازوں اور خطے میں ہمارے شراکت داروں اور اتحادیوں کے جہازوں پر حملوں میں اضافے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 19 نومبر سے اب تک حوثی بحیرہ عرب میں موجود امریکی اور اتحادی فوج کے جہازوں پر دو درجن سے زائد حملے کر چکے ہیں۔

اس سے قبل منگل کو امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ امریکی اور برطانوی افواج نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حوثی کی جانب سے فائر کیے گئے 21 ڈرون اور میزائل مار گرائے تھے۔

اٹلی کے وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں جہازوں پر حوثی حملے کوئی چھیڑے بغیر روکے جانے چاہئیں کیونکہ ہم اس وقت کوئی تیسرا محاذ کھولنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024