• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں 9 مئی واقعات کی تفتیش کا پہلا دور

شائع January 10, 2024
سابق وزیر اعظم سے تفتیش کا دوسرا دور کل صبح ہونے کا امکان ہے — فائل فوٹو: اسکرین گریب
سابق وزیر اعظم سے تفتیش کا دوسرا دور کل صبح ہونے کا امکان ہے — فائل فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق تفتیش کا پہلا دور ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں 12 مقدمات کے تفتیشی افسران نے بانی چیئرمین سے مختلف سوالات پوچھے۔

عمران خان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے اراکین کو کئی سوالات کے مفصل جوابات دیے۔

تفتیش کے بعد جے آئی ٹی اراکین اڈیالہ جیل سے واپس پولیس لائنز روانہ ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم سے تفتیش کا دوسرا دور کل صبح ہونے کا امکان ہے۔

جے آئی ٹی، تفتیشی رپورٹ کل انسداد دہشت گردی عدالت پیش کرے گی اور عدالت رپورٹ پر ریمانڈ میں توسیع یا جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو 9 مئی کے واقعات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024