• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

کوئی بھی فوجداری کیس ملزم کی غیرموجودگی میں نہیں چل سکتا، وکیل سلمان صفدر

شائع January 10, 2024
سابق صدر پرویز مشرف کے ورثا کے وکیل سلمان صفدر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی اپیل 4 سال عدالت میں پڑی رہی—فوٹو:ڈان نیوز
سابق صدر پرویز مشرف کے ورثا کے وکیل سلمان صفدر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی اپیل 4 سال عدالت میں پڑی رہی—فوٹو:ڈان نیوز

سابق صدر پرویز مشرف کے ورثا کے وکیل سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر در عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی فوجداری کیس ملزم کی غیرموجودگی میں نہیں چل سکتا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سابق فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کرکے خصوصی عدالت کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کے ورثا کے وکیل سلمان صفدر نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی اپیل 4 سال عدالت میں پڑی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کی اپیل ان کی زندگی میں کبھی نہیں سنی گئی، کوئی بھی فوجداری کیس ملزم کی غیر موجودگی میں نہیں چل سکتا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو خصوصی عدالت سے ہونے والی سزا درست قرار دی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 4 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024