• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

بابر اعظم کی تنزلی، آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

شائع January 10, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

انٹرنینشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی بلے باز بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے آج جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ پہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

البتہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے اور تینوں ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں وہ محض 126 رنز ہی بناسکے تھے۔

سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران محمد رضوان کی 88 رنز کی شاندار اننگز کے نتیجے میں وہ 10 درجے ترقی کر گئے اور مجموعی طور پر 668 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر آ گئے، دوسری جانب سعود شکیل 693 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔

تاہم باؤلرز میں ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے، شاہین آفریدی 733 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہیں۔

عامر جمال نے اپنی پہلی سیریز میں نمایاں کارکردگی کی وجہ سے 12 درجے ترقی کی جہاں وہ 432 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر آ گئے۔

باؤلرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندر ایشون پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024