• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

شوبز انڈسٹری کے نامور ہدایت کار نے اسلام قبول کرلیا

شائع January 10, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

فرحان سعید کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے گانے ’رب رکھا‘ اور فلک شبیر کے گانے ’یار ملا دے‘ سمیت مختلف کمرشل، او ایس ٹی اور میوزک ویڈیوز کی ہدایت کاری کرنے والے پاکستان کے نامور ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

ہدایت کار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مسجد نبویؐ سے ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں ہدایت کار کو بارگاہ الہیٰ میں کھڑے ہوکر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے پس منظر میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کی گئی قوالی ’تاجدارِ حرم‘ سنائی دے رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اس روحانی سفر کو بھی عکس بند کیا ہے۔

بعدازاں پرمیش اڈیوال نے انسٹا اسٹوری ری پوسٹ کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے ’محمد‘ رکھ لیا ہے۔

ہدایت کار کی جانب سے ویڈیو شئیر کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری کے دیگر اداکاروں نے انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

فیروز خان، غنا علی، محب مرزا نے ہدایت کار کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024