• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 19 سو لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

شائع January 10, 2024
کارروائی کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کم ہونے پر 19 سو لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا۔—فائل فوٹو:
کارروائی کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کم ہونے پر 19 سو لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا۔—فائل فوٹو:

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور غذائیت کم ہونے پر 1900لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح لاہور کے علاقے بابوصابو، سگیاں، راوی ٹول پلازہ پر سخت ناکہ بندی کی، جس کے دوران 50 سے زائد گاڑیوں میں موجود دودھ کا معائنہ کیا گیا۔

کارروائی کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کم ہونے پر 19 سو لیٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیار ی دودھ لاہور کی مختلف سوسائٹیز اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا، غیر معیاری دودھ کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈاتھارٹی کے دفتر سے مفت چیک کروایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا تھا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی شہر میں دودھ کی 24 دکانوں کو چیک کیا، اس دوران 700 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ جعل سازی پر 9 دکانوں کو ایک لاکھ 61 ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025