• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: جرائم کی پشت پناہی،اختیارات کے ناجائز استعمال پر متعدد پولیس افسران و اہلکار معطل

شائع January 9, 2024
مجموعی طور پر 80 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
مجموعی طور پر 80 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے جرائم کی سرپرستی اور جرائم پر قابو نہ پانے پر ایکشن لیتے ہوئے متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے ڈی ایس پی سہراب گوٹھ، ایس ایچ او سہراب گوٹھ اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے کو معطل کردیا گیا۔

انہوں نے کراچی رینج کے 15 ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

اس کے علاوہ جرائم کی سرپرستی میں ملوث ضلع شرقی کے 8 ہیڈ محرر اور 21 پولیس اہلکاروں، ضلع غربی کے 7 ہیڈ محرر اور 8 اہلکاروں جبکہ ضلع جنوبی کے ایک ہیڈ محرر اور 11 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

مجموعی طور پر 80 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔

اے آئی جی خادم حسین رند نے کراچی رینج کے تینوں زونز کے علاوہ سی آئی اے، ٹریفک اور سیکیورٹی کے 6 اہلکاروں کو بھی معطل کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی پشت پناہی کرنے والے افسران و اہلکاروں کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024