• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

واٹس ایپ چینلز پر ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک دیے جانے کا امکان

شائع January 9, 2024
— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

خبریں ہیں کہ جلد ہی واٹس ایپ چینلز پر ماہانہ فیس کے عوض فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح بلیو ٹک فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن پر چینلز کے فیچر کو ستمبر 2023 میں دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں پیش کیا گیا تھا اور اکتوبر 2023 تک اسے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا تھا۔

چینلز کو پیش کیے جانے کے بعد اس میں پولز سمیت ریپلائی کرنے کے فیچر کو بھی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ جلد ہی واٹس ایپ چینلز کو ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ماہانہ فیس کے عوض اس پر بلیو ٹک فراہم کرنے کے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر محدود پیمانے پر اس کی آزمائش بھی شروع کردی گئی اور جلد ہی اسے عام کردیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خصوصی طور پر واٹس ایپ بزنس پر ماہانہ فیس کے عوض چینلز کو بلیو ٹک فراہم کیا جائے گا، تاہم عام نمبر پر بنے چینلز کو بھی بلیو ٹک دیا جائے گا۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ واٹس ایپ پر ماہانہ فیس کے عوض کب تک بلیو ٹک فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2024
کارٹون : 3 جولائی 2024