• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اوپن ہائیمر پر کرسٹوفر نولان نے پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا

شائع January 9, 2024
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

گولڈن گلوب، آسکر اور بافٹا ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والے ہولی وڈ فلم ساز کرسٹوفر نولان نے زندگی کا پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا۔

گولڈن گلوبس کو اکیڈمی یعنی آسکر ایوارڈز کے بعد سب سے معتبر ترین ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہے اور اس کے لیے کرسٹوفر نولان ماضی میں پانچ بار نامزد ہوچکے تھے لیکن انہوں نے کبھی ایوارڈ نہیں جیتا تھا۔

اس بار انہوں نے اپنی بائیوگرافی فلم اوپن ہائیمر پر پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز میں ہولی ووڈ فلم’اوپن ہائیمر’نےمیلہ لوٹ لیا، فلم نے بہترین فلم سمیت 5 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی اوپن ہائیمر کے اداکار کیلین مرفی کو دیا گیا ہے، تاہم بہترین اداکارہ کا ایوارڈ للی گلیڈاسٹون کو ان کی فلم کلرز آف دی فلاوور مون پر دیا گیا۔

بہترین میوزیکل کامیڈی فلم کا ایوارڈ پور تھنگز نے اپنے نام کیا۔بہترین میوزیکل کامیڈی فلم کی اداکارہ کا ایوارڈ ایما اسٹون جب کہ اداکار کا ایوارڈ پال گیامیٹی لے اڑے۔

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اوپن ہائیمر کے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر جب کہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ڈاوائن جائے رینڈولف کو ان کی فلم دی ہولڈورس پر دیا گیا۔

مجموعی طور پر تقریب میں 26 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024