• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’جو ٹیکس نہیں دیتا وہ الیکشن کیا لڑے گا؟‘ جج الیکشن ٹریبونل سندھ کے ریمارکس

شائع January 9, 2024
الیکشن ٹریبونل سندھ نے ریٹرننگ افسر کو فوری طلب کرلیا—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
الیکشن ٹریبونل سندھ نے ریٹرننگ افسر کو فوری طلب کرلیا—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

الیکشن ٹریبونل سندھ کے جج جسٹس خادم حسین تنیو نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جو شخص ٹیکس نہیں دیتا وہ الیکشن کیا لڑے گا؟

الیکشن ٹریبونل نے این اے 234 سے برابری پارٹی کے امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹیکس ادا کرنے کے معیار پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

جسٹس خادم حسین تنیو نے ریمارکس دیے کہ جو بندہ ٹیکس نہیں دیتا وہ الیکشن کیا لڑے گا؟ ٹیکس جمع نہ ہونےکی وجہ سے باہر کے ممالک پاکستان کو قرضہ بھی نہیں دیتے۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ 2001 میں ریٹرننگ افسر تھا تو کئی دلچسپ کیسز سامنے آئے، ایک گدھا گاڑی چلانے والے امیدوار نےکاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے، اُس سے پوچھا کہ کیوں الیکشن لڑنا چاہتے ہو؟ گدھا گاڑی والے نے جواب دیا کہ جیت گیا تو اسمبلی پہنچ کر پیسے بناؤں گا، گدھا گاڑی والے کی یہ سوچ ہے تو ملک کیسے ترقی کرےگا؟

دریں اثنا الیکشن ٹریبونل سندھ نے ریٹرننگ افسر کو فوری طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024