• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، محسن نقوی

شائع January 8, 2024
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال دوسرے صوبوں جیسے نہیں الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہے

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے، نگران وزرا کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے، جرائم پر قابو پانے کے لیے قوانین سخت کرنے ہوں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسانوں کو کھاد مل رہی ہے مگر مہنگے داموں میں، ان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو وہ اگلے روز رہا ہو جاتے ہیں امید ہے اگلی حکومت آئے گی ان مافیا کے خلاف سخت قانون سازی کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024