• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب: ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون، 5 ملزمان گرفتار

شائع January 8, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے گوجرانوالہ اور گجرات میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ دوران کارروائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک بھجواتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کاآغاز کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024