• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

شائع January 8, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے جانے والی ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کشمالہ طلعت نے سلور میڈل جیت لیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیرس اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کشمالہ طلعت نے فائنل میں 236.3 کے اسکور کے ساتھ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا،سلور میڈل جیتنے کے بعد انہوں نے اولمپکس کوٹہ حاصل کرلیا ہے۔

بھارت کی ایشا سنگھ (243.1 اسکور کے ساتھ) اور ریتھم سنگوان (214.5 اسکور کے ساتھ) نے بالترتیب طلائی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

کشمالہ نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

کشمالہ طلعت گلفام جوزف اور جی ایم بشیر کے بعد اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری پاکستانی شوٹر بن گئی ہیں۔

مینز کے 10 میٹر ائیر پسٹل میں پاکستان کے گلفام جوزف بھی فائنل میں پہنچے تھے لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکے، وہ پہلے ہی اولمپکس کوٹہ حاصل کرچکے ہیں، فائنل راؤنڈ میں گلفام جوزف ساتویں پوزیشن پر رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024