• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

مسلم لیگ (ن) اس لیے باہر نہیں آرہی، شاید اسے کہا گیا ہو الیکشن نہیں ہوں گے، خورشید شاہ

شائع January 8, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اس لیے باہر نہیں آرہی کہ شاید اسے کہا گیا ہو کہ الیکشن نہیں ہوں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوگی۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ میں پیش ہونے والی قرار داد پارلیمنٹری نہیں ہے، یہ پارلیمنٹری قرار داد تب ہوتی، جب قومی اسمبلی، صدر اور سینیٹ موجود ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو دنیا کا بہترین شہر بناکر دکھائیں گے، کراچی کو بوری بند لاشوں، دہشت گردی اور بھتہ خوری نے تباہ کیا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی اب وہ پوزیشن نہیں ہے جو پہلے تھی، کراچی کے عوام نے 8 بار ایم کیو ایم کو موقع دیا مگر وہ کراچی کے لیے کچھ نہ کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ کراچی میں جو بہتری آئی ہے، وہ پیپلزپارٹی لائی ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وہی شمع دوبارہ روشن کرنے کے لیے لاہور گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024