• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جن اداکاراؤں کی منگنی ہوتی وہ میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتیں، آغا علی

شائع January 7, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ جن اداکاراؤں کی منگنی ہوتی وہ ان کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیتی تھیں۔

یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ کے پروگرام میں کیا ہے جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اداکار نے کہا کہ 2016 یا 2017 کے دوران جن ڈراموں میں کام کرتے اس ڈرامے کی ہیروئن ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتی تھی، پروڈیوسرز نے انہیں کال کرکے بتایا کہ منگیتر اداکاراؤں کو میرے ساتھ کام کرنے سے روک رہے تھے۔

اداکاراؤں کے منع کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جیسا میں ٹی وی پر کردار کرتا ہوں ویسا ہی میں اصل زندگی میں ہوں۔

آغا علی نے کسی بھی اداکار کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے کئی نامور خواتین اداکاروں کے منگیتر کو فون کال کرکے کام سے منع کرنے کی وجہ بھی پوچھی تھی۔

آغا علی نے کہا کہ ’ایک نامور ہیروئن کے نئے بوائے فرینڈ بنے تھے وہ بھی اداکار تھے، انہوں نے بھی میرے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

’کام کرنے کیلئے کراچی گیا تو دعائیں لینے کیلئے ماں کے پاوں دھو کر پانی پیا‘

آغا علی نے اس دوران اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق بھی گفتگو کی جب انہیں شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیے جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ان پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کام نہیں مل رہا تھا، اس دوران ان کے دوست نے انہیں کراچی آنے کا مشورہ دیا۔

آغا علی نے بتایا کہ کراچی جانے سے قبل انہوں نے اپنی ماں کے پاؤں دھوئے ، وہ پانی پیا اور کراچی چلے گئے، والدہ کی دعاوں کی وجہ سے انہیں کراچی میں کام ملا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024