• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

مسافر طیارے کا دروازہ دورانِ پرواز ٹوٹ گیا، خطرناک لینڈنگ کی ویڈیو وائرل

شائع January 7, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

الاسکا ایئر لائنز کے طیارے نے پورٹلینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، دوران پرواز طیارے کا دروازہ ٹوٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوکس نیوز اور دیگر غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق 5 جنوری کی رات الاسکا ائیرلائنز کی بوئنگ 737 نے پورٹ لینڈ سے اڑان بھری، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد مسافر طیارے کا درمیانی دروازہ ٹوٹ کر جہاز سے الگ ہوگیا۔

پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الاسکا ایئر لائنز کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرواز کو شدید پریشر کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے دروازے کا ایک بڑا حصہ اور ایک خالی سیٹ ٹوٹ گئی۔

طیارے میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ لینڈنگ کے دوران ہوا بہت تیز تھی، لیکن تمام مسافر اپنی سیٹوں پر بیٹھے اور بیلٹ باندھے ہوئے تھے۔

ایک اور مسافر نے اس پرواز کے سفر کو ’trip to hell‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیز ہوا کے دباوٗ کی وجہ سے ان کا موبائل فون بھی باہر گر گیا۔

طیارے میں 171 مسافر اور 6 کریو ممبرز سوار تھے، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور طیارے کو 16 ہزار 325 فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد بحفاظت واپس لینڈ کرا لیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں نے آکسیجن ماسک پہنے ہوئے ہیں اور ٹوٹے ہوئے دروازے سے آسمان صاف ظاہر ہے۔

امریکی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں بعدازاں امریکی ایئر لائن ریگولیٹر نے بعض بوئنگ 737 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024