• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ، اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کی ہدایت

شائع January 7, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے شدید سردی میں چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کی ایمرجنسی، مین کوریڈور اور دیگر وارڈز میں اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے مین کوریڈور اور استقبالیہ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا،کام کے معیار کو چیک کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بجلی اور ائیرکنڈیشن کی وائرنگ کے کام میں معیار اور حفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جائے، وائرنگ کے کام کو آئندہ 3 روز میں مکمل کیا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کے مین کوریڈور میں ٹائلز لگانے کے کام کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024