• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

درفشاں سلیم سے شادی نہیں، فوٹوشوٹ کروایا تھا، عفان وحید

شائع January 6, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار عفان وحید نے ایک بار وضاحت کی ہے کہ گزشتہ برس انہوں نے ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم سے حقیقت میں شادی نہیں بلکہ فوٹوشوٹ کروایا تھا۔

حال ہی میں عفان وحید مزاحیہ پروگرام ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اچھے طالب علم تھے، انہوں نے کبھی کاپی نہیں کی تھی اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد اداکاری میں آگئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کبھی کسی شخص کا جان بوجھ کر دل نہیں توڑا، البتہ لاعلمی میں کسی کا دل ٹوٹ گیا ہوگا، کیوں کہ اداکاروں کے مداح زیادہ ہوتے ہیں اور اداکار ہر کسی کو ہر کام کے لیے ہاں بھی نہیں کہ سکتے۔

پروگرام کے دوران درفشاں سلیم سے شادی اور محبت کے سوال پر عفان وحید نے واضح کیا کہ ان کی عروسی لباس میں وائرل ہونے والی تصاویر دراصل ان کے فوٹوشوٹ کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کا اور درفشاں سلیم کا ڈراما کامیاب ہوا تو ایک برانڈ نے انہیں فوٹوشوٹ کی پیش کش کی اور عروسی لباس میں ان کی وائرل ہونے والی تصاویر فوٹوشوٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھیں۔

اداکار نے واضح کیا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی لیکن لوگوں کو تصاویر دیکھ کر لگا کہ انہوں نے شادی کرلی اور پھر یوٹیوب پر ان کی شادی کروادی گئی۔

عفان وحید کا کہنا تھا کہ یوٹیوب سمیت ڈراموں میں بھی وہ متعدد بار شادی کر چکے ہیں لیکن حقیقت میں ابھی ان کا کوئی ارادہ نہیں۔

خیال رہے کہ درفشاں سلیم اور عفان وحید نے فروری 2022 میں برائیڈل فوٹوشوٹ کروایا تھا، جس کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی افواہیں بھی پھیلیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024