• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

ملتان سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد

شائع January 6, 2024
— فائل/فوٹو: پی آئی ڈی
— فائل/فوٹو: پی آئی ڈی

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل ملتان کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

کاغذات بیان حلفی پر اصل دستخط نہ ہونے کے باعث مسترد کیے گئے۔

شاہ محمود قریشی نےاین اے 150، 151، پی پی 218 پی پی 219 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

زین، مہربانو قریشی کے کاغذات منظور

اپیلیٹ ٹربیونل ملتان نے زین قریشی اور مہربانو قریشی کے این اے 150 اور 151 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمرکوٹ سےالیکشن لڑنےکی اجازت مل گئی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق ان کے بیٹے زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

اس سے ایک روز قبل ملتان اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیرخارجہ اور سینئر رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر کے 6 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردی تھیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق آر اوز نے شاہ محمود قریشی، زین اور مہربانو قریشی کے بیان حلفی اور شاہ محمود قریشی کے اصل دستخط نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کیے تھے۔

ملتان جوڈیشل آفس نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈر پر دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگاکر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا۔

ملتان اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024