پشاور: سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قرار
پشاور میں الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قرار دے دیے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی اپیل پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔
الیکشن ٹربیونل نے تیمور سلیم جھگڑا کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔
ریٹرننگ افسر نے تیمور جھگڑا کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں پی کے 75 اور 79 سے کاغذات مسترد کیے تھے۔