• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

جاپان میں زلزلے کے 72گھنٹے بعد 80سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

شائع January 5, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

جاپان میں آنے والے زلزلے میں اب تک 94 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں لیکن ریسکیو ورکرز کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب زلزلے کے 72 گھنٹے بعد ایک خاتون کو زندہ حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق زلزلے میں آئے زلزلے کو پانچ دن گزرنے کے باوجود اب بھی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

فائر فائٹرز نے جمعہ کو ایک 80سالہ خاتون کو 72 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد وجیما میں واقع ان کے دو منزلہ گھر کے ملبے سے زندہ حالت میں نکال لیا۔

خاتون کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اب ان کی حالت کطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس سے قبل بدھ کو ریسکیو حکام نے 80سال سے زائد عمر کے ایک شخص کو بھی زندہ نکال لیا تھا جو 44 گھنٹے تک ملبے تلے دبے رہے تھے۔

یاد رہے کہ نئے سال کے پہلے دن جاپان میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ جزیرہ نما نوٹو میں اس زلزلے سے بڑے پیمانے پر عمارتیں تبا ہوئیں۔

زلزلے کو 72 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد اب عمارت کے ملبے سے لوگوں کے زندہ نکلنے کے امکانات پر گزرتے لمحے کے ساتھ کم ہوتے جا رہے ہیں۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اب تک 150 سے زائد افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے اور ریسکیو اہلکار لوگوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024