• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

نئے سال کے پہلے ہی ہفتے مہنگائی میں اضافہ

شائع January 5, 2024
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 19 اشیا مہنگی اور 9 سستی ہوئیں — فائل فوٹو: ڈان
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 19 اشیا مہنگی اور 9 سستی ہوئیں — فائل فوٹو: ڈان

نئے سال کے پہلے ہی ہفتے مہنگائی میں اضافہ ہوگیا اور ہفتہ وار مہنگائی 0.81 فیصد بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 42.86 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 19 اشیا مہنگی اور 9 سستی ہوئیں، جبکہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر 16 فیصد اور چکن 13.98 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ انڈے 3.2 فیصد، پیاز 3 اور کیلے 2.1 فیصد مہنگے ہوئے۔

اسی طرح دال چنا کی قیمت میں 2.12 فیصد، چینی میں 2 فیصد اور دال مونگ میں 1.68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ہفتے میں ایل پی جی سلنڈر 1.19 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 8.68 فیصد اور چائے 1.29 فیصد سستی ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024