• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اس طرح چور دروازے سے قرارداد پیش کرنا اور منظور کرنا ایوان بالا کی توہین ہے، جاوید لطیف

شائع January 5, 2024
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں ایک لمحے کا بھی التوا نہیں ہونے دیں گے—فائل فوٹو : ڈان نیوز
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں ایک لمحے کا بھی التوا نہیں ہونے دیں گے—فائل فوٹو : ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اس طرح چور دروازے سے قرارداد پیش کرنا اور منظور کرنا ایوان بالا کی توہین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے قرارداد پیش کرکے الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، مسلم لیگ (ن) اس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہم الیکشن میں ایک لمحے کا بھی التوا نہیں ہونے دیں گے، ہم ہر طرح کی سازش کے سامنے کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ آج سینیٹ میں الیکشن ملتوی کروانے سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا کہ قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے، قرارداد کے وقت سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرات ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیز نے ریلیوں پر حملوں کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ کورونا کا معاملہ بھی اس وقت ہے، 8 فروری کو انتخابات ملتوی کرنے چاہئیں۔

منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کےحالات انتہائی خراب ہیں، مختلف علاقوں میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں، فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

قرار داد کے متن کے مطابق موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024