• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عامر جمال کی عمدہ باؤلنگ، منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

شائع January 5, 2024
فاسٹ باؤلر عامر جمال کا چھ وکٹیں لینے کے بعد ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی
فاسٹ باؤلر عامر جمال کا چھ وکٹیں لینے کے بعد ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نیا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا اور اپنی پہلی اننگز میں ہی 6 وکٹیں لے کر انتخاب کو درست ثابت کر دکھایا۔

نوجوان فاسٹ باؤلر نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں لیں اور پھر دوسرے میچ میں بھی 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

صرف گیند سے نہیں بلکہ بلے سے ہی بھی عامر نے اپنے جوہر دکھائے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قیمتی 33 رنز بنانے کے بعد سڈنی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھی 82 رنز کی باری کھیل کر پاکستان کو 313 رنز کے اسکور تک رسائی دلائی۔

عامر جمال نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں چھ وکٹیں لے کر اب تک اپنی وکٹوں کی تعداد 18 کر لی ہے۔

اس طرح عامر جمال پاکستان کی تاریخ میں تین میچ یا اس سے کم کی ڈیبیو سیریز میں 18 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ۔

صرف یہی نہیں بلکہ عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 6 وکٹیں لے کر بھی ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

نوجوان پاکستان کی جانب سے 21ویں صدی میں ایک ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے، اس سے قبل وسیم اکرم آخری پاکستانی کھلاڑی تھے جنہوں نے 2000 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024