• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پیٹرول کی قلت کے باعث نوجوان کی گھوڑے پر فوڈ ڈیلیور کرنے کی ویڈیو وائرل

شائع January 5, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک حیران کن ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آن لائن ڈیلیوری کرنے والا شخص گھوڑے میں بیٹھ کر گھر گھر کھانا پہنچا رہا ہے، نوجوان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی شدید قلت کے باعث وہ ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب پیٹرول کی قلت کے باعث حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں، شہر میں ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کی وجہ سے ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سید فاروق نامی نوجوان گھوڑے پر سوار ہے اور فوڈ ڈیلیور کرنے کے لیے اپنے راستے پر رواں دواں ہے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ تین گھنٹے تک پیٹرول پمپ پر انتظار کرتے رہے لیکن انہیں پیٹرول نہیں ملا، انہیں کھانا ڈیلیور کرنا تھا اس لیے وہ گھوڑے پر سوار ہوکر فوڈ ڈیلیوری کرنے پر مجبور ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوان نے بتایا کہ وہ کسی پبلسٹی اسٹنٹ کے لیے ایسا نہیں کررہے بلکہ وہ مجبوری کی خاطر ایسا کررہے ہیں۔

سید فاروق نے کہا کہ ’میں نے 8 ماہ قبل اپنی شادی کے لیے قرض لیا تھا، جسے ہر ماہ ادا کرنا ہے، نوکری کرنا اور وقت پر کھانا پہنچانا میرے لیے بہت اہم ہے، مجھے اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لیے رقم کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ 80 سالہ والد اور بوڑھی ماں کی دیکھ بھال بھی میرے کاندھوں پر ہے۔‘

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کھانا پہنچانے کے لیے استعمال کیا جانے والا گھوڑا فاروق نے کچھ وقت کے لیے اپنے دوست سے لیا ہے، وہ گھڑ سواری کے ہنر سے بھی واقف ہیں۔

فاروق نے بتایا کہ وہ گھوڑے پر ایک دن میں کھانے کے تقریباً 25 پارسل شہر کے مختلف مقامات پر پہنچاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024