• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

’امریکا کا دہرا معیار‘، پاکستان ’خاص تشویش‘ والے ممالک میں شامل، بھارت غائب

شائع January 5, 2024
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کا منظر۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کا منظر۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

امریکا نے کھلی جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست سے بھارت کا نام غائب کردیا جب کہ پاکستان کا نام فہرست میں شامل کیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کا دہرا معیار کھل کر سامنے آنے لگا ہے، بھارت ریاست منی پور اور آسام سمیت مختلف ریاستوں میں مسلمانوں، عیسائیوں سمیت اقلیتی برادری کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کے گھروں اور املاک پر حملے کیے جارہے ہیں، یہان تک کہ بھارتی حکومت نے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والی امتیازی پالیسیاں اور قوانین بھی بنائے ہیں لیکن امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی رپورٹ میں بھارت کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

اس کے برعکس امریکا نے امتیازی سلوک کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان کا نام مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں امریکی حکومت کے پینل نے مذہبی آزادی کے حوالے سے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی میں مزید بدتر ہوگئی ہے۔

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے تجاویز دی تھیں لیکن پالیسی نہیں بنائی اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھارت سے متعلق ان کے مؤقف کی تائید کرےگا کیونکہ وہ امریکا کا ابھرتا ہوا شراکت دار ہے۔

امریکا کا اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ہرسال ان ممالک کی فہرست جاری کرتا ہے جس میں مذہبی آزادی پر بہتری نہ ہونے پر پابندیوں کے امکان کے ساتھ مخصوص تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

سالانہ رپورٹ میں نشان دہی کی گئی تھی کہ بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اس حوالے سے مودی کی بھارتی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کے بیانات کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔

بھارت کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’امتیازی قانون کے مسلسل نفاذ سے وسیع پیمانے پر چلائی جانے والے دھمکیوں کی مہم اور ہجوم کے حملے اور متعصب گروپس کو استثنیٰ کا رواج بن گیا ہے۔

اس سے قبل اپریل میں امریکی کمیشن نے اقلیتوں سے بدترین سلوک اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر مسلسل دوسرے سال ہندوستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025