• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
Election 2024

اوکاڑہ: خوشحال ضلع مگرعوام بنیادی مسائل میں گھرے ہوئے

شائع January 5, 2024

اوکاڑہ کےڈیری فارمز ملک بھر میں مشہور ہیں۔ یہاں کاشت ہونے والے چاول، آلو اور مکئی ایکسپورٹ کوالٹی کے ہیں۔ خوشحال ضلع مگر عوام صحت، سڑکوں، تعلیم سمیت بنیادی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔

ضلع کی تین تحصیلیں، اوکاڑہ، دیپالپور اور رینالہ خورد ہیں۔ 45 لاکھ آبادی والے اس ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 20 لاکھ 89 ہزار 837 ہے۔ مرد ووٹرز 11 لاکھ 23 ہزار 43 جبکہ خواتین ووٹرز 9 لاکھ 56 ہزار 764 ہیں۔ یہاں قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستیں ہیں۔

دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی سات سیٹوں پر ن لیگ فاتح رہی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

ماضی میں ضلع اوکاڑہ کو منی لاڑکانہ کہا جاتا تھا مگر اب یہاں پیپلزپارٹی دم توڑگئی ہے البتہ اس بار بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ پاکستان مرکزی مسلم لیگ، تحریک لبیک، جماعت اسلامی، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق کے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں مگر اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024